Saturday, April 27, 2024

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت چوتھی سنچری کے قریب پہنچ گئی

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت چوتھی سنچری کے قریب پہنچ گئی
May 6, 2021

لاہور (92 نیوز) رمضان المبارک میں بھی شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت چوتھی سنچری کے قریب پہنچ گئی۔

برائلر مرغی کی قیمت کو پرلگ گئے۔ گزشتہ روز کی نسبت 10 روپے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ چکن 377 روپے سے بڑھ کر 387 روپے کا فی کلو ہو گیا جبکہ زندہ مرغی 267 روپے کی فی کلو ہو گئی۔ رمضان المبارک میں برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 51 روپے کا اضافہ ہوا جس سے شہری پریشان ہیں۔

رمضان بازاروں میں بھی بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ دیسی لیموں 390 روپے کا فی کلو ہو گیا، لہسن چائنہ 157، ادرکت 325 اور سبز مرچ 67 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ پھلوں میں سیب کی قیمت 180 روپے برقرار جبکہ فالسہ کی قیمت میں نمایاں کمی 290 سے 180 روپے کا فی کلو ہو گیا۔

عام مارکیٹ میں دکانداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔ سبزی کی قیمت میں 25 سے 50 جبکہ پھلوں پر 50 سے 100 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔