Wednesday, April 24, 2024

برآمدی آرڈر نہ اٹھائے جانے پر فیکٹریاں بند ہونے کا خدشہ

برآمدی آرڈر نہ اٹھائے جانے پر فیکٹریاں بند ہونے کا خدشہ
March 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) برآمدی آرڈر نہ اٹھائے جانے پر فیکٹریاں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، ذرائع وزارت تجارت و صنعت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، مشیرتجارت اپٹما اور دیگرتنظیموں سے کل رابطہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و تجارت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ رابطوں کے ذریعے لاک ڈاؤن کو منظم طریقے سے کرنے کے فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 20 لاکھ سے زائد مزرور اور انجئینرز کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے۔ منفی اثرات سے بچنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔