Saturday, May 11, 2024

برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم

برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم
July 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِاعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم کا کہنا ہے حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ، صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی سے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ برآمدات سے تجارتی خسارہ بھی کم ہوگا۔

اُنہوں نے کہا، ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے بہتری آئے گی۔ مزید کہا کہ، سیاحت کی صنعت کی ترقی کیلئے لائحہ عمل، زراعت کی ترقی کیلئے جامع ایگریکلچرل پلان ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس عمل میں تیزی اور بہتری آئے گی۔ حکومت  صنعت کاروں اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے بعد اپنی توجہ اب مشاورت سے مسائل کے حل کیلئے کوششوں پر مرکوز کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی۔ وفاقی وزراء حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار، مشیرِ برائے کامرس و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل بھی شریک تھے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے علاوہ متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔