Thursday, March 28, 2024

بر صغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 95 برس کے ہو گئے

بر صغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 95 برس کے ہو گئے
December 11, 2017

لاہور (92 نیوز) بر صغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار یوسف خان جسے دنیا دلیپ کمار کے نام سے جانتی ہے 95 برس کے ہو گئے۔ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں پیدا ہونے عظیم فنکار ہندوستان تو شفٹ ہو گے لیکن پشاور کو دل سے نہ نکال سکے اوردو مرتبہ انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔
منفرد لب و لہجہ ، با کمال شخیصت ، جاندار اداکاری اور لازوال کردار یہ سب کچھ صرف اور صرف بر صغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کا ہی خاصہ ہیں۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے اداکار نے 1988 میں اپنی اہلیہ سارہ بانو کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ لاہور اور کے پی کے کے تاریخی مقامات اور اپنے آبائی گھر گئے جبکہ ان کی میزبانی پاکستانی فنکار محمد علی مرحوم سمیت دیگر اہم شخصیات کرتی رہی۔
دورے میں انہوں نے عمران خان کی شوکت خانم کینسر بنانے کی مہم میں حصہ بھی لیا۔
دلیپ کمار نے پاکستان کا دوسرا دورہ 1997 میں کیا۔
اس موقع پر انہیں صدر رفیق تارڑ نے ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان امتیاز سے نواز۔
یوسف خان عرف دلیپ کمار نے 1940 میں اپنے گھر اور شہر کو الوداع کہا اور بھارت کے شہر پونے جا پہنچے۔
دلیپ کمار کا فنی سفر 60 برسوں پر محیط ہے اور انہیں ٹریجڈی کنگ یعنی المیہ کرداروں کا بادشاہ پکارا جاتا ہے۔