Thursday, April 25, 2024

بدین: ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑے درختوں کو کاٹ کر فروخت کرنیکا انکشاف، محکمہ فاریسٹ نے بوہڑکی بیلے کو  بسنے سے پہلے ہی اجاڑ ڈالا

بدین: ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑے درختوں کو کاٹ کر فروخت کرنیکا انکشاف، محکمہ فاریسٹ نے بوہڑکی بیلے کو  بسنے سے پہلے ہی اجاڑ ڈالا
December 10, 2015
بدین (نائنٹی ٹو نیوز) بدین میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑے تناور درختوں کو کاٹ کر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ محکمہ فاریسٹ نے بوہڑکی جنگل کو بسنے سے پہلے ہی اجاڑ دیا۔ سائیں سرکار کی نگری میں ضلع بدین کے سب سے بڑے بوہڑکی بیلے کو جو کہ سترہ ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے کو کرپشن کے کیڑے نگل گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چار سال قبل بدین سے تیس کلومیٹر دور کڈھن شہر کے قریب محکمہ جنگلات حکومت سندھ نے بیس کروڑ روپے کی لاگت سے بوہڑکی بیلا قائم کیا جس میں ببول اور دیگر نایاب درخت لگائے گئے تھے۔ محکمہ میں موجود کالی بھیڑیں، ٹمبر اور کوئلہ مافیا کے گٹھ جوڑ سے درخت کاٹ کر مارکیٹ میں فروخت کر رہی ہیں۔ درختوں کی کٹائی سے بوہڑکی بیلے کا صفایا ہو گیا ہے۔