Friday, March 29, 2024

بدین: کنوئیں سے خام تیل کا رسائو جاری، انتظامیہ مرمت کرنے میں ناکام

بدین: کنوئیں سے خام تیل کا رسائو جاری، انتظامیہ مرمت کرنے میں ناکام
April 29, 2015
بدین (نائنٹی ٹو نیوز) بدین کے ساحلی علاقے میں پھٹنے والے تیل کے کنوئیں سے بدستور خام تیل کا رسائو جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باجود تیل کمپنی، ضلع انتظامیہ اور حکومت سندھ تیل کے رسائو کو روکنے میں ناکام رہی ہے جبکہ بڑی تعداد میں آبی حیات لقمہ اجل بن رہی ہیں۔ گزشتہ روز بدین کے ساحلی علاقے میں پھٹنے والے تیل کے کنوئیں سے خام تیل کا رسائو تیزی سے جاری ہے جس کو اب تک چوبیس گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر متعلقہ برٹش تیل تلاش کرنے والی کمپنی، ضلع انتظامیہ اور حکومت سندھ تیل کے رسائو کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ تیل کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کے کنویں کو بند کرنے کے لیے بیرون ممالک سے ہیوی مشینری منگوائی جائے گی جس کے بعد رسائو کو روکا جائے گا۔ دوسری جانب ساحلی علاقے میں تیل پھیلنے سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں آبی حیات لقمہ اجل بن رہی ہیں۔ ساحل سمندر پر خام تیل کے رسائو کو روکنے کے لیے تیل کمپنی سمیت حکومت سندھ کے کان پر تاحال جون تک نہیں رینگی۔