Saturday, April 20, 2024

بدین ، پولیس کا سی آئی اے سینٹر پر چھاپہ، منشیات سے بھری 14بوریاں برآمد

بدین ، پولیس کا سی آئی اے سینٹر پر چھاپہ، منشیات سے بھری 14بوریاں برآمد
August 29, 2018
بدین ( 92 نیوز) بدین میں پولیس نے سی آئی اےسینٹرپر چھاپہ مارکر منشیات سے بھری 14بوریاں برآمدکرلیں، چھاپےکے دوران ڈی ایس پی فرارہو گیاجبکہ 2 پولیس اہلکاروں کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس ایس پی بدین حسن سردارنیازی نے رات گئے پولیس ہیڈ کوارٹر بدین کے ایک رہائشی کوارٹر پر چھاپا مارکر 14  گٹکے کے بورے برآمد کرلئے اور دو پولیس اہلکار سی آئی اے تھانہ کے ہیڈ محرر اور  پولیس کانسٹیبل  کو گرفتار کرلیا جب کہ موقعہ سے سی آئی اے کے ڈی ایس پی امداد سولنگی  ، اسسٹنٹ انسپکٹر محمد خان کلوئی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ایس ایس پی بدین کی ہدایات پر کی جانے والی کاروائی کے بعد دو گرفتار پولیس اہلکار ملزمان کو حوالات میں بندد کیا گیا جب کہ ڈی ایس پی سی آئی اے  ،  سب انسپکٹر سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  ۔