Friday, May 3, 2024

 بدین: پریمی جوڑے کی بازیابی کیلئے پولیس کی کارروائی،فائرنگ سے سات خواتین زخمی

 بدین: پریمی جوڑے کی بازیابی کیلئے پولیس کی کارروائی،فائرنگ سے سات خواتین زخمی
May 27, 2015
بدین(92نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے نواحی  گاؤں اللہ رکھیو بھرگڑی میں  پریمی جوڑے کی بازیابی کے لئے پولیس کی کارروائی،پولیس اور گاوُں والوں میں تصادم پولیس کی فائرنگ سے سات خواتین زخمی اور گرفتار،پولیس نے گھروں کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی گاؤں  اللہ رکھیو بھرگڑی میں پسند کی شادی کرنے والے پریمی جوڑے کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے گاؤں کا گھیراوُ کر لیا تاہم گاؤں  والوں نے ایس ایچ او سمیت ایک پولیس اھلکار کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد بکتر بند گاڑیوں سمیت پولیس کی بھاری نفری گاؤں  میں پہنچ گئی۔ پولیس نے ھوائی فائرنگ اور شیلنگ کر کے ایس ایچ اواور پولیس اھلکار کو بازیاب کروا لیا مگر پریمی جوڑا موجود نہیں تھا۔ پولیس نے گاؤں  میں  فائرنگ کر کے سات خواتین بچوں اور مردوں کو شدید زخمی کر دیا اور انہیں گرفتار کر کے نندو تھانہ پر حوالات میں بند کر دیا۔ دوسری جانب پولیس نے آپریشن کے بعد گاؤں والوں کے گھروں کو بھی آگ لگا دی اور گھروں میں توڑ پھوڑ کر کے گھروں میں موجود قیمتی سامان اور مال مویشی پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔