Tuesday, April 30, 2024

 بدین : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکول ہیڈماسٹر قتل

 بدین : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکول ہیڈماسٹر قتل
December 17, 2015
بدین(92نیوز)بدین کے نواحی علاقے لواری شریف میں بھتے کے معاملے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسترکو قتل کردیا ، واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے لواری شریف شہر میں دکانوں کو آگ لگادی۔ تفصیلات کےمطابق بدین کے نواحی علاقے لواری شریف میں بھتے نہ دینے پر نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم کیریو کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ہیڈ ماسٹر کے قتل کے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے لواری شریف شہر میں دکانوں کو آگ لگادی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پچاس سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے دکانو ں میں موجود لاکھوں روپے کا قیمیتی سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا، دوسری جانب مشتعل افراد نے فائر بریگیڈ پر پتھراؤ کرکے آگ بجھانے سے روک دیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مگر وہ بھی مشتعل افراد کے سامنے بے بس نظر آئی ، پولیس کی موجودگی میں دکانیں جلتی رہیں شہر میں خوف و ہراس کی فضا تاحال برقرار ہے ۔