Friday, April 19, 2024

بدین میں سندھ اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا

بدین میں سندھ اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا
May 19, 2021

بدین (92 نیوز) بدین میں سندھ اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا۔ پی ایس ستر کے انتخابی معرکے میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی، جی ڈی اے اور تحریک لبیک کے امیدوار مدمقابل ہیں۔

پی پی کے حاجی محمد المعروف ڈاڈا ہالیپوٹا اور جے یو آئی کے مولانا گل حسن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ حلقہ کی آبادی 4 لاکھ 73 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد1 لاکھ 66 ہزار 809 ہے۔ ضمنی الیکشن کیلئے 123 پولنگ اسٹیشن قائم ، 41 حساس ، 12 انتہائی حساس قرار دیدیئے گئے۔ سکیورٹی کے فرائض 1200 پولیس اہلکار جبکہ 395 رینجرز اہلکار خدمات انجام دیں گے۔

پی ایس 70 کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ امیدواروں نے ضمنی الیکشن کیلئے بھرپور مہم چلائی ، ریلیاں نکالیں اور جگہ جگہ کارنر میٹنگز منعقد کیں۔