Saturday, April 20, 2024

بدین میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

بدین میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جان کی بازی ہار گئے
April 19, 2019

 بدین (92 نیوز) بدین میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 مٹھی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی۔ چند لمحوں پہلے جو ہنستے کھیلتے سفر کر رہے تھے پل بھر میں ان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ ا یک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بس خود حادثے کا شکار ہو گئی اور کلابازیاں کھاتے ہوئے کچے میں اتر گئی۔

 افسوسناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی، زخمی افراد مدد کیلئے پکارتے رہے۔ علاقہ مکینوں اور راہگیروں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

 سول اسپتال بدین میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ تمام عملہ کو اسپتال طلب کیا گیا۔ دوسری جانب حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین بھی سوال اسپتال اپنے پیاروں کی تلاش کیلئے پہنچ گئے۔ پولیس نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔