Thursday, May 9, 2024

بدین فور گیس پراجیکٹ بھی نیب کے ریڈار پر آگیا

بدین فور گیس پراجیکٹ بھی نیب کے ریڈار پر آگیا
January 25, 2020
بدین ( 92 نیوز) بدین فور گیس پراجیکٹ بھی نیب کے ریڈار پر آگیا ، گیس نیشنل گرڈ میں شامل نہ ہونے سے خزانے کو اربوں کے نقصان کی قومی احتساب بیورو نے تحقیقات شروع  کردیں ، تصدیق شدہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔ سستی گیس کی بجائے مہنگی گیس پر انحصار سے قومی خزانے پر وار کےذمہ داروں کے خلاف نیب کا گھیراتنگ ہو گیا ،  بدین  فور کنویں سےنکلنے والی گیس سسٹم میں شامل نہ کرنے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا، 92  نیوز نے سرکاری دستاویزات حاصل کرلیں۔ روزنامہ 92 میں شائع خبر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشن عمران احمد  نے کینیڈا اور کویت کی کمپنی کی جانب سے 60ملین ڈالر کی سرمایہ کاری  کوشدید دھچکا پہنچایا ،بدین گیس فیلڈ کے تین ذخیروں سے گیس 6 ماہ بعد بھی سسٹم میں شامل نہ کی جاسکی۔ بدین  فور گیس فیلڈ سے نکلنے والے 3 کروڑ ایم ایم سی ایف ڈی گیس  سسٹم میں شامل نہ ہونے سے خزانے کو پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا جب کہ گیس شارٹیج کے باعث مہنگی ایل این جی بھی درآمد کرنا پڑی۔ تھرڈ پارٹی آئی پی آر انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بدین  ساؤتھ فیلڈ کے لیے 6ڈالر 25سینٹ قیمت مقرر کرنے کی تجویز دیلیکن ڈی جی عمران احمد اور کنسلٹنٹ اسحاق احمد نے25سینٹ پر  تنازع کھڑا دیا۔ ادھر ڈی جی عمران احمد نےمؤقف اختیار کیا کہ  پی ای ایل کی تھرڈ پارٹی سرٹیفکیشن جمع کرائی گئی تھی ،تجاویز کا  پرائسنگ گائیڈ لائن  2013 کے تحت جائزہ لیا گیا ، انہوں نے اعتراف کیا کہ رپورٹ جمع کرائے جانے کے باوجود گیس پیداواری کمپنی کو گیس سسٹم میں شامل کرنے جب کہ قیمت کاتعین بعد میں کرنے کاکہاگیاتھا۔