Sunday, September 8, 2024

بدین : الیکشن کمیشن نے مرحوم ٹیچر کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیا

بدین : الیکشن کمیشن نے مرحوم ٹیچر کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیا
March 13, 2016
بدین (92نیوز) الیکشن کمیشن کا کمال ایک سال قبل فوت ہونے والے شخص کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پرائمری سکول ٹیچر محمد قاسم کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا جبکہ ان کو وفات پائے ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔ دوسری جانب پولنگ اسٹیشن مجید نوہانی پر پرائمری سکول ٹیچر عظیم نوتکانی کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عظیم نوہانی بھی 6ماہ قبل ریٹائر ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں 92نیوز نے جب ضلعی الیکشن کمیشن سے موقف لینے کی کوشش کی تو وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ الیکشن آفس پر تعینات پولیس اہلکاروں نے 92نیوز کے نمائندے کو دھکے دیکر گریبان پھاڑ دیا اور کیمرا چھیننے کی کوشش کی۔