Wednesday, April 24, 2024

بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ ہواکین گو زمین  عرف ایل چاپو کو عمر قید کی سزا

بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ ہواکین گو زمین  عرف ایل چاپو کو عمر قید کی سزا
July 18, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی عدالت نے میکسیکو کے بدنام زمانہ  ڈرگ لارڈ   ہواکین گوزمین عرف ایل چاپو کو عمر قید کی سزا کیساتھ  ساتھ تیس سال اضافی قید کی سزا سنادی۔ ساٹھ  سالہ ایل چاپو کو  تیس سال کی اضافی سزا اسلحہ کے غیر قانونی استعمال پردی گئی ہے ، اس کے علاوہ اُسے بارہ اعشاریہ چھے  ارب ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ رواں برس فروری میں  نیویارک کی وفاقی عدالت نے  ایل چاپو پر  منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت دس  الزامات پر فرد جرم عائد کی تھی جن پر اب اُسے  مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ سزا سنائے جانے سے قبل ایل چاپو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے  امریکا میں دوران حراست  نفسیاتی، جذباتی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ایل چاپو کو کولوراڈو کی سخت سکیورٹی والی جیل میں رکھا جائے گا۔