Monday, September 16, 2024

بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما پکڑا گیا ، کراچی پولیس نے گرفتاری ظاہر کر دی

بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما پکڑا گیا ، کراچی پولیس نے گرفتاری ظاہر کر دی
March 27, 2018

 دبئی (92 نیوز) انٹرپول کی مدد سے گرفتار ایم کیو ایم کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما کو کراچی منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے ایئر پورٹ سے ملزم کو باقاعدہ گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 پولیس نے ائیر پورٹ سے ملزم کو تحویل میں لے کر باقاعدہ گرفتاری ظاہر کر دی ۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے ۔

 ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کے مطابق رئیس مما کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، جلاو  گھیراؤ سمیت متعدد مقدمات درج ہیںِ ۔ ملزم کے خلاف کورنگی چکرا گوٹھ واقعے کا مقدمہ بھی درج ہے ۔ چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے ۔

 ملزم ایم کیو ایم کورنگی کا سیکٹر انچارج تھا ۔ کراچی آپریشن کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔