Thursday, April 18, 2024

بدنام زمانہ منشیات فروش ال چیپو کے بیٹے کو پکڑنا میکسیکن پولیس کو مہنگا پڑ گیا

بدنام زمانہ منشیات فروش ال چیپو کے بیٹے کو پکڑنا میکسیکن پولیس کو مہنگا پڑ گیا
October 18, 2019
 میکسیکو (92 نیوز) میکسیکو میں سیکورٹی فورسز اور منشیات فروشوں کے درمیان گھمسان کا رن پڑگیا، آخرکار پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ خونریزی سے بچنے کےلیے میکسیکو پولیس نے بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ ال چیپو کے بیٹے کو چھوڑ دیا۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ سینا لوآ نے میکسیکو حکومت کی طاقت کا پول کھول دیا۔ ساتھی کو چھڑانے کیلئے شمالی شہر کولیاکَن کی سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگا دیئے۔ کولیا کن میں ایک کارروائی کے دوران منشیات کی دنیا کے گاڈفادر ال چیپو کے بیٹے اویڈو گزمین کو گرفتار کرلیا گیا جس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے بھاری اسلحے کے ساتھ پولیس پر دھاوا بول دیا۔ سڑکوں پر لاشیں گرتے دیکھ کر پولیس خود حواس باختہ ہوگئی۔ انھوں نے مجرموں کے سامنے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے اویڈ گزمین کو رہا کر دیا۔