Wednesday, May 1, 2024

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے‘ ایم کیو ایم وفد کی شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے‘ ایم کیو ایم وفد کی شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری
September 7, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ شہر میں بینرز لگانے والے نامعلوم افراد ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے۔ تفصیلات کے مطابق یوم فضائیہ کے موقع پر کراچی آرمی قبرستان میں شہید راشدمنہاس کی قبر پر حاضری کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بینرز لگانے والے نامعلوم افراد ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے۔ فاروق ستار کا کہناتھا کہ جوقوم اپنے ہیروز کو بھلادیتی ہیں کبھی مضبوط نہیں رہتی۔ 1965ءکی جنگ میں جو قومی جذبہ تھا ضرورت اسی جذبہ کی ہے کہ تاکہ متحرک رہیں۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ 1965ءکی جنگ میں ہم مکمل کورتھے لیکن 1971ءمیں کور نہیں ملا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں نے یوم فضائیہ کے موقع پر شہید راشدمنہاس کی قبر پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔