Wednesday, April 24, 2024

  بدقسمتی سے مشرقی پاکستان الگ ہوا ،کارگل میں فتح کو سیاسی ہار میں تبدیل کیا گیا:پرویز مشرف

   بدقسمتی سے مشرقی پاکستان الگ ہوا ،کارگل میں فتح کو سیاسی ہار میں تبدیل کیا گیا:پرویز مشرف
May 17, 2015
    کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کو بیرونی خطرات کا سامنا ہےیہ ہماری بدقسمتی تھی کہ مشرقی پاکستان الگ ہو گیا، کارگل ایسا معرکہ تھا جس میں پاکستان نے دشمن کو گلے سے پکڑ لیا تھا ،کارگل میں فتح کو سیاسی ہار میں تبدیل کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی خطرات کا سامنا ہےجس سے ہمیں نبردآزما ہونا ہے ۔