Thursday, April 18, 2024

بدقسمتی سے قوم کو ترقی کی منزل پر پہنچانے والی قیادت نہیں ملی : چیف جسٹس

بدقسمتی سے قوم کو ترقی کی منزل پر پہنچانے والی قیادت نہیں ملی : چیف جسٹس
May 28, 2016
کراچی (92نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ ہر کوئی کرپشن اور بیڈ گورننس کی بات کر رہاہے لیکن اگر کسی نااہل شخص کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو بہت سارے لوگ اس کے دفاع میں آ جاتے ہیں۔ گڈگورننس لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے۔ ہم ہی کو آگے بڑھ کر اس کے خلاف لڑائی لڑنا ہو گی۔ چیف جسٹس نے لاڑکانہ بار کی جانب سے ملنے والے تحائف واپس کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے لاڑکانہ ڈسٹرکٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وکلا سے خطاب میں واضح کیا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر آج بھی قبلہ درست کر لیا جائے تو ایک دہائی میں تمام مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام میں انصاف کی سخت تلقین کی گئی ہے لیکن ہمارے نظام میں بہت سی خرا بیاں ہیں۔ یہاں انصاف کی راہ میں رکاوٹیں حائل کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے وہ لیڈرشپ نہیں ملی جو قوموں کو ترقی کی منازل پر پہنچا دیتی ہے۔ ملک میں تیس سال ڈنڈے کے زور پر حکومت کی گئی۔