Sunday, May 12, 2024

بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششیں دوگنا کریں، چیئرمین نیب کی ماتحت افسران کو ہدایت

بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششیں دوگنا کریں، چیئرمین نیب کی ماتحت افسران کو ہدایت
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے ماتحت افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششیں دوگنا کریں۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں  نیب کے آپریشن اینڈ پراسیکیوشن ڈویزنز، شکایات کی جانچ پڑتال کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کریں۔ نیب ملک کو قانون کے مطابق کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ احتساب عدالتوں میں نیب کے مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے۔ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔  نیب سات ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیب نے گزشتہ تین سالوں کے دوران  بدعنوان عناصر سے 487 ارب وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔