Thursday, April 25, 2024

بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ اور نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ اور نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب
November 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ اور نیب کی اولین ترجیح ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا نیب نے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی وضح کی اور نیب افسران بلا امتیاز بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ۔ بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں میں نیب کو جنوبی ایشیاء ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا احتساب بیورو نے اشتہاریوں اور مفروروں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ میگا کرپشن پر قانون کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔