Sunday, May 12, 2024

بدر جمیل میندھرو مبینہ طور پر لا پتہ ہو گئے

بدر جمیل میندھرو مبینہ طور پر لا پتہ ہو گئے
January 12, 2020
کراچی  ( 92 نیوز) سابق ڈی جی کے ڈی اے بدر جمیل میندھرو  لاپتہ ہو گئے ،  محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتاری کی تردید کردی ، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔ سابق  ڈی جی کے ڈی اے بدرجمیل  میندھرو مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے، سابق ڈی جی کے ڈی اے نے دو  روز قبل اینٹی کرپشن کورٹ سے ضمانت حاصل کی تھی، محکمہ اینٹی کرپشن نے  گرفتار ی کی تردید کر دی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ نے بدر جمیل میندھرو کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔ بدر جمیل پر کروڑوں روپے بدعنوانی کے الزامات ہیں، چند روز قبل ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، بدرجمیل نے دو روز قبل اینٹی کرپشن کورٹ سے ضمانت حاصل کی تھی۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن کی جانب سے موقف بھی سامنے آگیا ، ترجمان  اینٹی کرپشن کے مطابق  بدرجمیل میندھرو کو اینٹی کرپشن نے گرفتار نہیں کیا ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدر جمیل کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس، چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔