Friday, April 26, 2024

بدترین کرپشن کرکے ملک کا پیسہ لوٹا گیا، وفاقی وزیر علی زیدی

بدترین کرپشن کرکے ملک کا پیسہ لوٹا گیا، وفاقی وزیر علی زیدی
July 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا بدترین کرپشن کرکے ملک کا پیسہ لوٹا گیا۔ ایک مافیا ہے جس نے بے نامی پیسہ رکھا ہوا ہے۔ کچھ جائیدادیں تحویل میں لے لی ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سمٹ بینک بے نامی تھا ۔ کراچی کے ایک بڑے روکر نے روپالی بینک خریدا جسے بعد میں عارف حبیب اور پھر سمٹ بینک بنایا گیا ۔ علی زید کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے ذریعے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا ۔ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ اسے آصف زرداری نے استعمال کیا ۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ اور آصف زرداری کے خلاف جے آئی ٹی کی تفتیش کی روشنی میں کئی جائیدادیں سامنے آئیں ۔ 32 بے نامی کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں بنائی گئیں ۔ انہوں نے کہا بے نامی جائیدادوں کی کوئی چیز نہ پیش کر سکے تو انہیں بیچ کر رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی ۔ علی زید کا کہنا تھا کہ دس سال تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہنے والے شخص نے زلزلہ زدگان کے لئے آنے والی امداد کی رقم بھی کھا لی ۔ امدادی رقوم سے جائیدادیں بنائی گئیں۔