Wednesday, April 24, 2024

بدترین دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی

بدترین دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی
December 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بدترین دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی،کھلاڑیوں کے ساتھ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی لاہور پہنچے۔ ناکام دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی، کھلاڑی ٹولیوں کی صورت میں پاکستان آرہے ہیں، کپتان اظہر علی،بابر اعظم ،عابد علی ،حارث سہیل، امام الحق، لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے۔چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق آج قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔ کینگروز سے پٹائی کے بعد شاہینوں کو لنکن ٹائیگرز کے چیلنج کا سامنا ہے، سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 11دسمبر سے ہو گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 11دسمبر کو راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔