Thursday, March 28, 2024

بدانتظامی اور بے ضابطگیوں کی ذمہ دار خیبرپختونخوا حکومت، 26فیصد دھاندلی کے کیس رپورٹ ہوئے: فافن

بدانتظامی اور بے ضابطگیوں کی ذمہ دار خیبرپختونخوا حکومت، 26فیصد دھاندلی کے کیس رپورٹ ہوئے: فافن
June 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے خیبرپختو نخوا کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے چھبیس فیصد کیسز رپورٹ ہوئے، بدانتظامی اور بے ضابطگیوں کی ذمہ دار خیبرپختونخوا حکومت اورالیکشن کمیشن ہیں، عملہ غیرتربیت یافتہ اور بوتھ کم تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 پولنگ سٹیشنوں پر قبضہ کیا گیا جبکہ انیس اضلاع میں تشدد کے واقعات ہوئے، لڑائی اور مارکٹائی کے باعث ووٹرز کو رائے دہی میں مشکل کا سامنا رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی، چود ہ اضلاع کے تیرہ فیصد پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا عمل لیٹ شروع ہوا جس پر لوگوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نواضلاع میں پولنگ سٹیشنوں پر کارکنوں نے دھاوا بولا اور تشدد سے یہ پولنگ سٹیشن میدان جنگ بنے رہے۔