Wednesday, May 8, 2024

بدامنی پھیلانے میں ”را“ ملوث، دہشت گردی کے ماسٹرمائنڈ کا خاتمہ کرینگے، سیموئل حرش کے الزامات مسترد کرتے ہیں: سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

بدامنی پھیلانے میں ”را“ ملوث، دہشت گردی کے ماسٹرمائنڈ کا خاتمہ کرینگے، سیموئل حرش کے الزامات مسترد کرتے ہیں: سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
May 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ”را“ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کو ”را“ کی مداخلت سے باربار آگاہ کیا۔ حال ہی میں کراچی سے پکڑے گئے دو دہشت گردوں نے بھارت میں تربیت لینے کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ داعش پوری دنیا کے امن کےلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، سموئل حرش کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان کو اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کی دنیا معترف ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان میں جاری آپریشن پاکستان کی نیت کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان کی قیادت اور پارلیمنٹ دہشت گردی کے خلاف یکجا ہیں۔ انہوں نے کہا قوم اور قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق ہے، قومی قیادت متحد ہے، دہشت گردی کے ماسٹرمائنڈ کا خاتمہ کرنا ہے، ابھی دہشت گردوں کے کچھ گروہ باقی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، بعض دفعہ دہشت گردی کرتا کوئی اور ہے اور ذمہ داری کوئی اور قبول کرتا ہے۔