Wednesday, April 24, 2024

بد قسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری چلتی ہے ، ماروی میمن کی پھر اپنی قیادت پر تنقید

بد قسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری چلتی ہے ، ماروی میمن کی پھر اپنی قیادت پر تنقید
April 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن ایک بار پھر اپنی ہی قیادت پر بھڑک اٹھیں ۔ماروی میمن نے اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ آج بھی کامیاب ہیں۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کو کڑوا سچ بتانے والوں کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن پارٹی اندھا دھند تقلید  کی قائل اور مشاورت سے عاری ہے ۔ ماروی میمن نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے رکھنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ، ان کی آوازوں کو دبا دیا جاتا ہے ۔مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے اور دھرنے بھی اس سب کا رد عمل ہیں۔ کئی دیگر ن لیگی رہنماؤں کی طرح ماروی میمن بھی مسلسل پارٹی سے ناراضی کا برملا اظہار کر رہی ہیں اور پارٹی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔