Friday, April 26, 2024

بد قسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کیساتھ بھلائی کی توقع نہیں ، فردوس عاشق اعوان

بد قسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کیساتھ بھلائی کی توقع نہیں ، فردوس عاشق اعوان
December 14, 2020

لاہور (92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمت پی ڈی ایم کیجانب سے عوام کیساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  بزدار حکومت اپنے شہریوں کی ہرممکن دیکھ بھال کریگی، جلسے کی آڑ میں ثقافتی ورثہ کو پہنچے والے نقصان کی وصولی پی ڈی ایم سے کی جائیگی، لاہوریوں کی جلسے سے لاتعلقی نے ثابت کیا کہ راجکماری نے ظلِ سبحانی کی سیاست کو زمیں بوس کردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کی موجودگی میں غیور لاہوریوں سے متعلق محمود اچکزئی کی بدزبانی پر تمام اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہئے۔