Friday, April 19, 2024

بد عنوانی ایک لعنت ہے ، چیئرمین نیب

بد عنوانی ایک لعنت ہے ، چیئرمین نیب
November 29, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب نے بڑی مچھلیوں کیخلاف کارروائی ۔کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 179 میگاکرپشن کیسز میں سے 96 مقدمات پر ریفرنس عدالت میں دائر ہو چکے ہیں ۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی رقوم واپسی کے لئے تمام وسائل استعمال کریں گے ۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کواٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن ایک لعنت ہے۔ اب بڑی مچھلیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 96 کیسز پر ریفرنسز عدالتوں میں دائر ہو چکے ہیں۔
چیئرمین نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی رقوم واپسی کے لئے تمام وسائل استعمال کریں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ شہریوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں اربوں کی سرمایہ کاری کی ۔ رقم کی ادائیگی کے باوجود شہری کو پلاٹوں کا قبضہ ملا نہ رقم واپس کی گئی۔
اس موقع پر چئیرمین نیب نے 9 ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے 175متاثرین میں چیک بھی تقسیم کئے۔