Friday, April 26, 2024

بد ترین کرفیو سے کشمیریوں میں مایوسی بڑھ چکی ، غلام نبی آزاد

بد ترین کرفیو سے کشمیریوں میں مایوسی بڑھ چکی ، غلام نبی آزاد
September 30, 2019
نئی دہلی(نیٹ نیوز)کانگریس رہنماغلام نبی آزادنے کہاہے کہ بد ترین کرفیو سے کشمیریوں میں مایوسی بڑھ چکی ہے ، مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگ ایک جیسی پریشانی میں مبتلاہیں۔ غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ مقبوضہ  وادی میں چھوٹے بڑے تمام کاروباراورٹرانسپورٹ بندہے  ، لوگ اپنی ضروریات بھی پوری نہیں کرپارہے ،بدترین کرفیوسے لوگوں میں مایوسی بڑھ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  لوگ اب خودکشی کی باتیں کرنے لگے ہیں ، قابض انتظامیہ نے لوگوں میں دہشت پھیلارکھی ہے ۔کشمیری عوام کوئی بات نہیں کرسکتے ۔ کانگریسی رہنما کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کواظہاررائے کی آزادی نہیں،احتجاج کا حق نہیں،  مقبوضہ کشمیر میں آئین نام کی کوئی چیزنہیں۔ دوسری جانب سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی  کا کہنا تھا کہ  کشمیریوں کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیریوں کے بولنے اور باقار زندگی گزارنے پر پابندی ہے  ، وہ اپنے پیاروں کی موت پر ماتم نہیں کر سکتے ۔مقامی میڈیا کے حقائق سامنے لانے پر پابندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  سیاستدان اپنے عوام کیلئے لڑ نہیں سکتے  ،  ان ماؤں کو بھی پابندیوں کا سامنا ہے جن کے 12،12سال کے بچے زیرحراست ہیں۔