Saturday, May 11, 2024

بختاور بھٹو کی خاوند محمود چودھری کے ہمراہ بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری

بختاور بھٹو کی خاوند محمود چودھری کے ہمراہ بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری
February 2, 2021

نوڈیرو (92 نیوز) بختاور بھٹو زردار ی نے اپنے خاوند محمود چودھری کے ہمراہ گڑھی خدابخش میں بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری دی۔ بختاور کی خالہ صنم بھٹو بھی انکے ہمراہ تھیں۔

بختاور اور محمود چودھری نے ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر کی قبور پر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اپنی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی قبر پر حاضری کے موقع پر بختاور آبدید ہ ہوگئیں۔

بختاور بھٹو زرداری خود گاڑی چلا کر گڑھی خدا بخش پہنچیں۔ بختاور نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے قبرستان حاضری کی دعا بھی لکھی۔