Monday, May 13, 2024

بختاور بھٹو محمود چودھری کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

بختاور بھٹو محمود چودھری کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں
January 29, 2021

کراچی (92 نیوز) بےنظیربھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو محمود چودھری کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ 

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدرآصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹوزرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ نکاح معروف علمی و دینی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا، تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

ہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر بلاول ہاؤس میں خوشیاں ہی خوشیاں، برسوں بعد شادی کی شہنائیاں بجانے کے لئے لاہور سے خصوصی بینڈ بلوایا گیا ہے جنھیں کوسٹر میں بلاول ہاؤس پہنچایا گیا۔

نکاح کیلئے دولہا محمود چوہدری بیس سے زائد گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ بلاول ہاؤس پہنچنے جہاں معروف علمی و دینی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے بختاور اور محمود چوہدری کا نکاح پڑھایا تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔ کورونا وائرس کے سبب تقریب کو محدود رکھا گیا۔

تیس جنوری کو آصف زرداری کی جانب سے بلاول ہاؤس میں استقبالیہ دیا جائے گا جس میں ملک کی اہم شخصیات پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور دیرینہ دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو شادی کی تقریب میں دعوت نہیں دی گئی جبکہ مریم نواز دعوت ملنے کے باوجود تقریب میں شریک نہیں ہونگی۔

لاہور میں بھی بختاور بھٹو کی شادی کےسلسلے میں الگ تقریب کا انعقاد ہوگا جبکہ اسلام آباد میں بھی کی شادی کی خوشی میں تقریب ہوگی۔