Saturday, May 11, 2024

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو گیا ، محکمہ موسمیات

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو گیا ، محکمہ موسمیات
May 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو گیا۔

بحیرہ عرب کے جنوب مشرق پر بننے والا ڈپریشن طوفان ٹاؤٹے میں تبدیل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٹاؤٹے طوفان کراچی سے 1460 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ 12 سے 18 گھنٹوں کے دوران طوفان میں مزید شدت آئی گی۔ طوفان شمال اور شمال مشرق کے طرف بڑھ رہا ہے اور 18 مئی کو بھارتی گجرات پہنچے گا۔

طوفان کے باعث ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، تھر اور سانگھر میں 17 سے 20 مئی کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 18 سے 20 مئی کے دوران کراچی اور حیدرآباد سمیت جا شورو، بےنظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ،شکارپور، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سمندر میں تغیانی کے باعث ماہی گیر 16 سے 20 مئی کے دوران گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔