Friday, April 26, 2024

بحیرہ عرب میں سائیکلون "کیار" کی شدت کم ہونے لگی

بحیرہ عرب میں سائیکلون "کیار" کی شدت کم ہونے لگی
October 30, 2019
 کراچی (92 نیوز) بحیرہ عرب میں سائیکلون "کیار" کی شدت کم ہونے لگی۔ طوفان کراچی سے 790 کلومیٹر دور ہو گیا۔ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کا رُخ تبدیل ہو گیا ۔ کراچی کے ساحل سے 790 کلومیٹر دور سمندری طوفان "کیار"اومان کی جانب بڑھنے لگا ۔ کراچی کی ساحلی پٹی پر قائم آبادیوں سے 2 دن بعد بھی پانی نہیں نکالا جا سکا ۔ چشمہ گوٹھ، ابراہیم حیدری، ریڑی گوٹھ اور لٹھ بستی کی گلیاں آج بھی زیر آب ہیں ۔ طوفان "کیار" سے متاثرہ آبادیوں کے مکین آج بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں طوفان کا رخ تبدیل ہونے کے بعد پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن کل رات اور یکم نومبر کو مغربی سلسلے کے باعث کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ طغیانی اور ہوا کی رفتار تیز ہونے ہونے کی وجہ سے اونچی لہریں بن رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا ہے۔