Thursday, April 25, 2024

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ
June 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کے کراچی پر اثرات پڑ رہے ہیں ، شہر قائد میں گرمی کی  شدت میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ ماہرین نے گرمی کی شدت کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر  دی جب کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور سر پر گیلا کپڑا رکھ کر نکلنے کا مشورہ بھی دے دیا۔ بحیرہ عرب میں آنے والا طوفان مزید شدت اختیار کر گیا ہے ، طوفان کراچی کے جنوب میں 700 کلو میٹر دور ہے ، وایو طوفان کل صبح بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ سمندری طوفان کے اثرات کراچی میں واضح طور پر محسوس کئے جا رہے ہیں جہاں محکمہ صحت نے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا  ہے جب کہ سول ، جناح اور عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں ۔ کراچی کاپارہ آج 42 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔