Friday, March 29, 2024

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کر گیا

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کر گیا
October 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کر گیا۔ طوفان کے شدت اختیار کرنے کے باعث کراچی اورمختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کیار طوفان بحیرہ عرب میں ابتک کا سب سے طاقتور طوفان ہے۔ کیار کراچی کے جنوب میں 860 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ طوفان 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ سائیکلون کے گرد ہوائیں 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ طوفان براہ راست پاکستان کی کسی ساحلی پٹی پر اثر انداز نہیں ہو گا۔ سمندری طوفان کے سبب ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔