Monday, September 16, 2024

بحیرہ روم:غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے400سے زائد افراد ڈوب گئے

بحیرہ روم:غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے400سے زائد افراد ڈوب گئے
April 19, 2016
ایتھنز(ویب ڈیسک)بحیرہ روم میں  تارکین وطن کی کشتی  ڈوب جانے سے چار سو سے زائد ا افریقی تارکین وطن ڈوب گئے ہیں، ڈوبنے والوں  میں  اکثریت صومالی شہریوں کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کشتی اس وقت ڈوب گئی جب انسانی سمگلر  تارکین وطن کو دوسری کشتی میں منتقل کر رہے تھےحادثے  میں بچ جانیوالے افراد کو یونان کے جنوبی شہر کلماتا  لایا گیا ۔ جنہوں نے بتایا کہ کشتی میں پانچ سو افراد سوار تھے جن میں سے اکتالیس زندہ بچے ہیں صومالیہ کے وزیر اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والوں میں دو سے تین سو مسافر صومالی شہری ہیں  جو غیر قانونی طور پر یورپ جا رہے تھے یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر یورپ جا رہے تھے۔اٹلی یا  یونان کے کوسٹ گارڈزکی طرف سے حادثے کی تصدیق نہیں کی گئی۔