Friday, May 10, 2024

بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 7 تارکین وطن ہلاک

بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 7 تارکین وطن ہلاک
December 17, 2019
مراکو ( 92 نیوز) بحیرہ روم  میں کشتی ڈوبنے سے 7 افریقی تارکین وطن ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکو کے ایک ملٹری آْفیشیل کا کہنا ہے کہ افریقی تارکین وطن کی مراکو سے اسپین جانے والی ایک کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مراکو کے کوسٹ گارڈز اور ریڈ کراس کے ورکرز نے بروقت کارروائی کر کے 70 تارکین وطن کو زندہ باہر نکال لیا۔ بچ جانے والوں میں 10 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔