Thursday, March 28, 2024

بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی کو حادثہ، بارہ مسافر ہلاک، حادثہ گنجائش سے زائد مسافر بیٹھنے پر پیش آیا

بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی کو حادثہ، بارہ مسافر ہلاک، حادثہ گنجائش سے زائد مسافر بیٹھنے پر پیش آیا
July 10, 2015
لیبیا (ویب ڈیسک) بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی کو حادثہ پیش آنے سے بارہ افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ سینکڑوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ اٹلی کی کوسٹ گارڈ کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں ایک ربڑ کی کشتی گنجائش سے زیادہ مسافر بیٹھنے کی وجہ سے ڈوب گئی جس کے نتیجے میں بارہ مہاجر ہلاک ہو گئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک سو چھے مہاجرین کو زندہ بچا لیا۔ بحیرہ روم میں حالیہ واقعات میں اب تک آٹھ سو تئیس مہاجرین کو ریسکیو کیا گیا ہے تاہم کشتی میں سوار مہاجرین کے بارے میں ابھی تک پتا نہیں لگایا گیا کہ وہ کس ملک کے باشندے ہیں۔ مشرقی وسطیٰ اور افریقہ سے اس سال ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بھوک اور جنگ کے باعث اٹلی اور یونان کی جانب ہجرت کی جس میں دو ہزار کے قریب مہاجر ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔