Monday, September 16, 2024

بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل سے روانہ ہونیوالی کشتی سے چار سو تیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا: اطالوی کوسٹ گارڈ

بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل سے روانہ ہونیوالی کشتی سے چار سو تیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا: اطالوی کوسٹ گارڈ
August 27, 2015
لیبیا (ویب ڈیسک)  اطالوی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحلی علاقے سے روانہ ہونے والی ایک کشتی سے انہیں پچاس تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جبکہ چار سو تیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ اٹلی کی کوسٹ گارڈز کی خاتون ترجمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ روز اٹلی کی ایمرجنسی سروسز کو دس مختلف کشتیوں سے مدد کی کالز موصول ہوئیں جس کے بعد سویڈن کے بحری جہاز پوسائڈن کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں چار سو تیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ کشتی سے پچاس تارکین وطن کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کی ہلاکت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ اس سال ایک لاکھ کے قریب مہاجرین بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی پہنچے جبکہ دو ہزار تین سو افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ یورپی حکام کے مطابق تقریباً اڑھائی لاکھ تارکین وطن چھوٹی کشتیوں کے ذریعے یورپ میں داخلے کی کوشش کر چکے ہیں۔