Monday, September 16, 2024

بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری کشتی پر 40 افراد ہلاک، لاشیں کشتی کے نچلے حصے سے ملیں: وزیر داخلہ اٹلی

بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری کشتی پر 40 افراد ہلاک، لاشیں کشتی کے نچلے حصے سے ملیں: وزیر داخلہ اٹلی
August 16, 2015
اٹلی (ویب ڈیسک) بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری کشتی پر سوار کم ازکم چالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار تین سو بیس دیگر افراد کو اس وقت بچا لیا گیا جب لبیا کے قریب کھلے سمندر میں ان کی کشتی روک لی گئی۔ کشتی کے انجن سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی لاشیں کشتی کے نچلے حصے سے ملی ہیں ۔ ریسکیو کئے گئے تارکین وطن میں دس خواتین کے ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر یونانی جزیرے کاؤس پر کوسٹ گارڈز نے کئی چھوٹی کشتیوں میں سے دو سو سے زائد افراد کو بچا لیا ہے۔