Monday, September 16, 2024

بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری کشتی پر سوار 40افراد ہلاک ہو گئے

بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری کشتی پر سوار 40افراد ہلاک ہو گئے
August 16, 2015
روم (ویب ڈیسک) بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری کشتی پر سوار کم از کم چالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوارتین سو بیس دیگر افراد کو اس وقت بچایا گیا جب لیبیا کے قریب کھلے سمندر میں ان کی کشتی روک لی گئی۔ ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی لاشیں کشتی کے نچلے حصے سے ملی ہیں جو کشتی کے انجن سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ریسکیو کئے گئے تارکین وطن میں دس خواتین کے ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر یونانی جزیرے کاوس پر کوسٹ گارڈز نے کئی چھوٹی کشتیوں میں سے دو سو سے زائد افراد کو بچالیا ہے۔