Saturday, April 27, 2024

بحیرہ ایجئن میں روسی بحری بیڑے نے ترک ماہی گیروں کی کشتی پرفائرنگ کردی

بحیرہ ایجئن میں روسی بحری بیڑے نے ترک ماہی گیروں کی کشتی پرفائرنگ کردی
December 13, 2015
ماسکو(ویب ڈیسک)بحیرہ ایجئن  میں روسی بحری بیڑے نے ترک ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کردی جس کے بعد کشتی نے اپنا رخ دوسری جانب موڑ لیا واقعہ پر روس نے ترک فو ج کے اتاشی کوبھی طلب کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق روسی وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ ایجئن میں ترک ماہی گیروں کی ایک کشتی کو روسی  جنگی بحری جہاز کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جب کہ ترک ماہی گیروں کی کشتی جنگی بحری جہاز کے انتہائی قریب آگئی تھی اور خدشہ تھا کہ کہیں تصادم نہ ہوجائے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق بحری جہاز اور کشتی کے درمیان ممکنہ تصادم سے بچاؤ کے لیے ترک کشتی کی سمت  چھوٹے ہتھیاروں کی مدد سے اتنے فاصلے سےگولیاں چلائی گئی جن سے کوئی ہلاکت نہیں ہوتی۔ واقعے کے بعد روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں تعینات ترک فوج کے اتاشی کو بھی طلب کرلیا۔