Thursday, April 25, 2024

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبہ حلیمہ کی ہلاکت ، طلبہ و طالبات سڑکوں پر نکل آئے

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبہ حلیمہ کی ہلاکت ، طلبہ و طالبات سڑکوں پر نکل آئے
September 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبہ حلیمہ امین کی ہلاکت پر طلبہ و طالبات انتظامیہ کی ‏مبینہ غفلت کیخلاف کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔ شدید نعرے بازی کی ‏اور جان بحق ہونے والی دوست کیلئے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کو منانے کی کوشش کی۔ واقعہ کو معمولی قرار دیا تو احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی محمد شفیق نے استعفے کا اعلان کر دیا۔ مظاہرین نے یونیورسٹی سے باہر نکل پر شاہین چوک کو بلاک کر دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ساتھی طالبہ حلیمہ کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا۔ گذشتہ روز بی ایس سی کی طالبہ حلیمہ یونیورسٹی میں نامکمل بلاک کی چوتھی ‏منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی تھی۔ ساتھی طالبعلموں نے انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔