Friday, April 26, 2024

بحریہ ٹاون کراچی میں زیر قبضہ زمین کیلئے دی گئی 450 ارب کی نئی پیشکش پر فیصلہ محفوظ

بحریہ ٹاون کراچی میں زیر قبضہ زمین کیلئے دی گئی 450 ارب کی نئی پیشکش پر فیصلہ محفوظ
March 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کی کراچی میں زیر قبضہ زمین کیلئے دی گئی 450 ارب کی نئی پیشکش پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سپر ہائی وے پراجیکٹ کیلئے بحریہ ٹاون نے اپنی پیشکش میں 10 ارب کا اضافہ کر دیا۔ رقم 440 ارب سے بڑھا کر 450 روپے ارب کر دی۔ مری، کراچی، راولپنڈی کیلئے مجموعی پیشکش 495 ارب ہو گئی۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران بحریہ ٹاون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رقم اٹھ سالوں میں ادا کی جائے گی۔ پہلے پانچ سال 2.25 ارب ماہانہ جبکہ باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔ وکیل بحریہ ٹاون نے آگاہ کیا کہ پیشکش قبول ہونے پر بیس ارب روپے یکمشت جمع کرائیں گے جبکہ چڑیا گھر، پارکس اور سینیما بطور گارنٹی پیش کرینگے۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ زمین منتقلی کے قانون کو معطل نہیں کر سکتے۔ جو ٹیکس اور سرکاری فیس بنتی ہے وہ دینا ہو گی۔ ڈیل بحریہ سے ہو رہی ہے ، سندھ حکومت سے نہیں۔ یہ تاثر نہ لیا جائے کہ عدالت پیشکش قبول کر لے گی۔ عدالت نے بحریہ ٹاون کی کراچی کی حد تک پیشکش پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور قرار دیا کہ فیصلہ 21 مارچ کو سنایا جائیگا۔