Saturday, April 20, 2024

بحریہ ٹاون کراچی کو خلاف قانون الاٹ کی گئی زمین واپس لینے کی منظوری دے دی گئی

بحریہ ٹاون کراچی کو خلاف قانون الاٹ کی گئی زمین واپس لینے کی منظوری دے دی گئی
December 11, 2018
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر بورڈ آف ریونیو نے بحریہ ٹاون کو خلاف قانون الاٹ کی گئی زمین واپس لینے کی منظوری دے دی۔ اراضی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے الاٹ کی تھی۔ سمری بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی گئی۔ بحریہ ٹاؤن سے زمین واپس لینے کی منظوری بورڈ آف ریونیو کی 5 رکنی کمیٹی کی جانب سے دی گئی تاہم زمین کی واپسی کا نوٹی فیکشن اور رجسٹریشن کی منسوخی وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد ہو گی۔ نائنٹی ٹو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے ایم ڈی اے کو 14 ہزار ایکڑ سے زائد  زمین آلاٹ کی تھی جس میں سے 11 ہزار ایکٹر زمین 2014 میں بحریہ ٹاؤن کو غیر قانونی طور پر آلاٹ کی گئی۔ ذرائع کا دعویٰ  ہے ریونیو بورڈ کی جانب سے بحریہ ٹاون کو زمین آلاٹ کرنے والے ایم ڈے اے  کے آفسران اور شخصیات کے عہدے اور ناموں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔