Friday, April 19, 2024

بحریہ ٹاؤن کی آڑ میں کرپٹ افسران کےخواب پورے نہیں ہونے دینگے: جسٹس فیصل عرب

بحریہ ٹاؤن کی آڑ میں کرپٹ افسران کےخواب پورے نہیں ہونے دینگے: جسٹس فیصل عرب
July 22, 2015
کراچی(92نیوز)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کاکہنا ہےکہ بحریہ ٹاون کی آڑمیں کرپٹ افسران کےخواب پورےنہیں ہونےدیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب پرمشتمل دو رکنی بنچ نےبحریہ ٹاون کےبغیراین اوسی منصوبے کےخلاف درخواست کی سماعت کی،درخواست گزارنےبتایاکہ بحریہ ٹاون کی انتظامیہ بغیراین اوسی منصوبےشروع کرکےملک کوکھربوں روپے نقصان پہنچارہی ہے،بحریہ ٹاون انتظامیہ خلاف ضابطہ مختلف منصوبوں کےذریعے پلاٹ اورگھرفروخت کررہی ہے،جس پرچیف جسٹس فیصل عرب نےریمارکس دیےکہ منصوبوں کے اجازت ناموں اورزمینوں پرقبضے سےمتعلق تمام معاملات کاجائزہ لیا جائےگا۔ درخواست گزار نےموقف اپنایا کہ حکومتی اداروں کی ملی بھگت سےسرکاری زمینوں پرقبضے کرائے جارہےہیں،جواب میں چیف جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھاکہ کرپٹ افسران کے خواب پورے نہیں ہونےدیں گے،عدالت نےسرکاری وکیل کی غیر حاضری کےباعث سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی۔