Thursday, May 9, 2024

بحریہ ٹاؤن کراچی حملہ کیس، فوٹیجز ریکارڈ کا حصہ، 77 ملزمان ابتدائی فہرست میں شامل

بحریہ ٹاؤن کراچی حملہ کیس، فوٹیجز ریکارڈ کا حصہ، 77 ملزمان ابتدائی فہرست میں شامل
June 12, 2021

کراچی (92 نیوز) بحریہ ٹاؤن کراچی حملہ کیس میں فوٹیجز کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا، ابتدائی فہرست میں 77 ملزمان کی تصاویر شامل کرلی گئیں۔

بحریہ ٹائون میں ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائوکی بڑی پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی، تحقیقاتی اداروں نے ویڈیوز کی مدد سے حملہ آوروں کی تصاویر کا ڈیٹا حاصل کرلیا، ابتدائی فہرست میں 77ملزمان کے واضح چہرے سامنے آگئے۔

تفتیشی اداروں نے آگ لگانے کیلئے استعمال کیمیکل کی جانچ شروع کردی۔ سی ٹی ڈی اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد جمع کرلیے۔ مختصروقت میں اتنی بڑی آگ تفتیش کاروں کیلئے سوالیہ نشان بن گئی۔

فرانزک ٹیموں نے بحریہ ٹاؤن میں مختلف مقامات سے سیمپل حاصل کرلیے۔ آگ لگانے کیلئے استعمال کیے جانے والے کیمیکل کی جانچ کی جائے گی۔ تفتیشی اداروں نے کراچی یونیورسٹی سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ اتوار کو بحریہ ٹاؤن پر مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے مرکزی دروازے کو آگ لگادی تھی، جبکہ بحریہ ٹائون کی دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔