Thursday, March 28, 2024

بحریہ ٹاؤن کا مکمل ٹرانزیکشن آڈٹ کرائیں گے،چیف جسٹس پاکستان

بحریہ ٹاؤن کا مکمل ٹرانزیکشن آڈٹ کرائیں گے،چیف جسٹس پاکستان
October 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بحریہ ٹاؤن غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت  کے دوران  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بحریہ ٹاؤن کا مکمل ٹرانزیکشن آڈٹ کرائیں گے۔ عدالت نے پانی فراہمی سے متعلق تفصیلات واٹربورڈ کو فراہم کرنے اورپانی کی مد میں وصول کی گئی تین سال کی رقم   ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں  کیس کی سماعت کے دوران  چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بحریہ ٹاؤن کو کتنا پانی کیسے مل رہا ہے،حکومت کو کتنے چارجز مل رہے ہیں؟، بحریہ ٹاون نے کتنے ٹیوب ویل لگائے ہیں ، بجلی کہاں سے لے رہے ہیں ؟۔پنجاب میں کچھ سوسائٹیز کا 3ارب روپے کا گھپلا نکلا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا  بتائیں بحریہ ٹاؤن ایک الاٹی سے دوسرے الاٹی کو فائل ٹرانسفر کرنے کے کتنے چارجز لیتا ہے،کوئی اسٹمپ ڈیوٹی نہیں ،سرکارکو کوئی رقم نہیں مل رہی یہ کیسے منتقلی ہورہی ہے؟۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ واٹر کمیشن دیکھے گا بحریہ ٹاون میں کتناگھپلا ہو رہا ہے ،عدالت کا بحریہ ٹاؤن کو تفصیلی رپورٹ ایک ہفتہ میں واٹر کمیشن کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔پانی کی مد میں وصول کی گئی تین سال کی رقم بھی  ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔