Monday, May 13, 2024

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 7 میں انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف کارروائی

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 7 میں انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف کارروائی
January 5, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) بحریہ ٹاؤن راولپنڈی  کے فیز سیون میں انتظامیہ کا ایکشن، ن لیگی رہنما چودھری تنویر کے غیر قانونی کمپلیکس اور دیگر تعمیراتی کاموں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی، چودھری تنویر کے حامیوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ موجودہ دور حکومت میں راولپنڈی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ،  بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز سیون میں انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان کی سربراہی میں بھرپور کارروائی کی ،ن لیگی رہنما چودھری تنویر کی طرف سے بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ۔ انتظامیہ کے مطابق چودھری تنویر کے ولایت کمپلیکس اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، شاہراہ کی جگہ پر قبضہ کر کے ولائت کمپلیکس اور کمرشل پلازے و دیگر دکانیں بھی قائم کی گئیں، چودھری تنویر نے فیز سیون کی شاہراہ پر قبضہ کر رکھا ہے،ایک سو دس کنال اراضی مکمل غیرقانونی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتی نوٹسز کے باوجود کوئی پیش نہیں ہوا جس کے بعد  اطراف کی کمرشل دکانیں سیل کردی گئیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود رہی۔ آپریشن کے دوران چودھری تنویر کے مبینہ حامیوں نے ا انتظامیہ پر پتھراؤ کیا اور  نعرے بھی لگائے تاہم اہلکاروں نے چودھری تنویر کے پیلس کو گرانا شروع کر دیا، آپریشن میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور آر ڈی اے اہلکار شریک ہیں۔